ذاکر نائیک کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد
بھارت نے انٹرپول سے ذاکر نائیک کو گرفتار کرکے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
انٹرپول نے ممتاز مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی اور کہا ہے کہ ان کے خلاف جمع کرائے گئے شواہد ناکافی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے انٹرپول کو 26 اکتوبر کو درخواست دی گئی تھی کہ بھارت کے مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور بھارت کے حوالے کیا جائے تاہم انٹرپول حکام نے یہ درخواست مسترد کردی ہے۔
یہ پڑھیں: ذاکرنائیک پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں چارج شیٹ فائل
انٹرپول حکام نے کہا ہے کہ ذاکر نائیک کے خلاف دی گئی درخواست کے ساتھ جمع کرائے گئے شواہد ناکافی ہیں اس لیے ان کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری نہیں کی جاسکتے۔
ٹائمز آف انڈیا نے این آئی اے کے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ایک درخواست مسترد ہونے پر سیکیورٹی ادارہ پیر تک ایک اور درخواست انٹرپول حکام کو دے گا اس درخواست کے ساتھ ذاکر نائیک پر لگے الزامات پر مبنی این آئی اے کورٹ کی دستاویزات بھی منسلک کی جائیں گی۔
اسی سے متعلق: ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کیلیے درخواست دیدی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے الزام عائد کیا تھا کہ ذاکر نائیک اور ان کی این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جب کہ ذاکر نائیک اپنی تقاریر سے نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان کے حکم پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سعودی شہریت دے دی گئی
یہ بھی یاد رہے کہ بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ بنگلہ دیش کے ریسٹورنٹ میں ہونے والے خودکش حملوں کے ملزمان ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھے، حملوں کے لیے فنڈنگ ذاکر نائیک کی تنظیم نے کی۔