سندھ اسمبلی میں تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کابل منظور

وزرا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، مشیروں اورارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں 40 سے 60 فیصد تک اضافے کا بل منظورکیا گیا


ویب ڈیسک March 15, 2013
تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2011 سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے ارکان نے جاتے جاتے اپنی تنخواہوں اورمراعات میں 60 فیصد تک اضافے کے بل بھی منظورکرلئے۔

سندھ اسمبلی نےالوداعی اجلاس میں وزراء، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، مشیروں اورارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں 40 سے 60 فیصد تک اضافے کا بل منظورکرلیا ، تاحیات سرکاری سہولتیں حاصل کرنے کا بل اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2011 سے ہوگا۔

بل کے تحت تمام سابق ارکان اسمبلی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری مہمان خانے، آرام گاہیں اور سندھ ہاؤسز اسلام آباد کو سرکاری نرخوں پر استعمال کرسکیں گے۔ سابق ارکان کو عمر بھر کے لئے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ، لائبریری، اسپیکر گیلری کے پاس اور تمام ائیر پورٹس پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، وفاقی حکومت کے قانون کے مطابق سابق ارکان سندھ اسمبلی کو تاحیات سرکاری پاسپورٹ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا، 4 ہتھیاروں کے لائسنس اور ان کی تجدید سرکاری ملازمین کی فیس پر بھی کرانے کی مراعات حاصل ہوں گی۔

بل کی منظوری پر فنکشنل لیگ نےایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ ایم کیوایم نے بھی بل کی شدید مخالفت کی، اس دوران حکومتی اوراپوزیشن ارکان میں تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں