ایم کیو ایم نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لئے 5 نام تجویز کردیئے

پیپلزپارٹی نے بھی نگراں وزیراعلیٰ کیلئے2ناموں کوحتمی شکل دیدی جس میں جسٹس(ر)دیدارحسین شاہ اورجسٹس(ر)حامد مرزا شامل ہیں

ایم کیوایم کی جانب سےتجویزکردہ ناموں میں ناصراسلم زاہد،غوث محمد، محمود عالم رضوی، منیب احمد خان اورحبیب الرحمان شامل ہیں.

متحدہ قومی موومنٹ نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے 5نام وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بھیج دیئے ہیں۔


سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورایم کیوایم کے رہنما سید سرداراحمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو 5نام ارسال کردیئے گئے جس میں جسٹس(ر)ناصراسلم زاہد،جسٹس(ر)غوث محمد، محمود عالم رضوی، منیب احمد خان اورحبیب الرحمان شامل ہیں۔


پیپلزپارٹی نے بھی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لئے 2ناموں کوحتمی شکل دے دی جس میں جسٹس(ر)دیدارحسین شاہ اورجسٹس(ر)حامد مرزا شامل ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مشاورت ہوگی اوراگر ان ناموں میں سے کسی ایک پر اتفاق نہ ہوسکا توپھر یہ نام کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے، اگر یہاں بھی معاملہ حل نہ ہوا تو پھر ان ناموں کو الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا تھا کہ اگر سندھ کی اسٹیبلشمنٹ اورقوم پرستوں کا رویہ نہ بدلا اور وہ بانیان پاکستان کی اولادوں کودوسرے اور تیسرے درجے کا شہری تصور کرکے انہیں فرزند زمین نہ ہونے کا طعنہ دیتے رہے اوراعلیٰ سطح کے مناصب کو ماضی کی طرح شجر ممنوعہ بنایاجاتا رہا تو پھر رابطہ کمیٹی اور اردوبولنے والے سندھی اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

Load Next Story