سرد سائبیرین ہوائیں گرد آلود ہواؤں میں تبدیل سردی کی لہر جاری رہے گی

آج درجہ حرار ت10ڈگری سینٹی گریڈتک گرے گا، سردی کی لہر منگل تک رہے گی، محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 17, 2017
ہفتے کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتارکی شمال مشرقی گرد آلود ہواؤں نے حد نگاہ بھی متاثر، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

BEIJING/ ISLAMABAD: تندوتیز اور سرد سائبیرین ہوائیں کراچی کی فضائی آلودگی کے باعث گرد آلود ہواؤں میں تبدیل ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق گزشتہ 3روز سے سردی کا باعث بننے والی سرد ہواؤں کی رفتار ہفتے کے روز 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈکی گئیں جس کی وجہ سے حد نگاہ 6کلومیٹر سے کم ہو کر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی، گرد آلود ہواؤں کا اثر شہر کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں مضافاتی علاقوں میں زیادہ رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے تاہم تیز اور گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ آج کو بھی برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ حالیہ سردی کی لہر کا خاتمہ منگل تک ہوجائے گا، موسم معتدل ہونے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |