سول اسپتال میں منگل سے شام کی او پی ڈی شروع کرنے کا فیصلہ

ایوننگ اوپی ڈی سہ پہر 3 سے رات 8 بجے تک ہوگی، اسپتال کا کینسر وارڈ 24 گھنٹے فعال کردیاگیا، ڈاکٹر ایم توفیق


Tufail Ahmed December 17, 2017
ایوننگ اوپی ڈی سہ پہر 3 سے رات 8 بجے تک ہوگی، اسپتال کا کینسر وارڈ 24 گھنٹے فعال کردیاگیا، ڈاکٹر ایم توفیق۔ فوٹو؛ فائل

TOKYO: صوبے کے سب سے بڑے ٹیچینگ اسپتال سول اسپتال میں پہلی بار شام میں بھی اوپی ڈی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جو سہ پہر 3 بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہے گی۔

سول اسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پہلی بار ایوننگ اوپی ڈی کا منگل کو افتتاح کیاجائیگا، اسپتال کے کینسر وارڈ کو24گھنٹے فعال کردیا گیا کینسر یونٹ میں 24گھنٹے ڈاکٹرموجود رہیں گے جبکہ اسپتال کے شعبہ اطفال ایمرجنسی میں بھی 14 وینٹیلٹرکو بھی مکمل فعال کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ان میں بیشتر یونٹ غیر فعال تھے، اسپتال میں ادویات کی سپلائی میں مبینہ کی جانے والی چوری کی روک تھام کیلیے ادویات کے اسٹور میں 14سی سی فوٹیج کیمرے نصب کردیئے گئے کیمروں کی مدد سے ادویات کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ایم توفیق نے بتایا کہ اسپتال کی اوپی ڈی میں آنے والے مریضوں کی تعداد کے پیش نظر پہلی بار ایوننگ اوپی ڈی شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوکی ہدایت اسپتال میں پہلی بار ایوننگ اوپی ڈی شروع کیے جانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں انھوں نے بتایا کہ اوپی ڈی میں ڈاکٹرز رات 8 تک مریضوں کا معائنہ کریں گے ایوننگ اوپی ڈی کے قیام سے مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں مزید صحٹ کی سہولتیں میسر ہوسکیں گی۔

ڈاکٹر ایم توفیق نے بتایا کہ اسپتال میں انکالوجی یونٹ میں 24گھنٹے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی تعیناتیاں کردی گئیں ہیں تاکہ مریضوں کو حصول علاج میں کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے ڈاکٹروںکی گاڑیوں کی پارکنگ کیلیے اسپتال کی جانب سے اسٹیکر بھی جاری کردیے گئے ہیں جب کہ ان ڈاکٹروں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بھی اسپتال میں شام کی اوپی ڈی شروع کردی ہے جس میں یومیہ 70مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |