فکسنگ اسکینڈل سوبرز جوبن پہلے سے بھارتی بورڈ کے ریڈار پر موجود
نوجوان کرکٹرزکوآئی پی ایل کھلانے کا جھانسہ دے کرلاکھوں روپے لوٹنے کا الزام
تازہ فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار سوبرز جوبن پہلے سے ہی بی سی سی آئی کے ریڈار پر موجود نکلے جب کہ ان پر نوجوان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھلانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔
'دی سن' کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے اسٹنگ آپریشن کے دوران ویڈیو میں جس سابق بھارتی ڈومیسٹک کھلاڑی سوبرز جوبن کو دکھایا گیا وہ خود بی سی سی آئی کی 'واچ لسٹ' میں شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ نیراج کمار نے کہاکہ ہم اپنی تحقیقات میں کچھ لوگوں کو مشکوک قراردیتے اور جوبن بھی ایسی ہی کیٹگری میں شامل ہیں، ان کے خلاف ہمیں مختلف پلیئرز کی جانب سے شکایت ملی تھیں کہ آئی پی ایل اور دوسری ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل کرنے کا جھانسہ دے کر 3 سے 4 لاکھ روپے اینٹھ لیے، ہم نے اپنے اینٹی کرپشن سیمنارز نے دوران بھی جوبن کے بارے میں سنا اور کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ ان سے دور رہیں۔
نیراج کمار کے مطابق 'دی سن' کی ویڈیو میں مبینہ بکی کے طور پر پیش کیے جانے والے پریانک چوپڑا دراصل ممبئی کرائم برانچ کے ایک انٹراسٹیٹ کرکٹ ریکٹ کیخلاف تحقیقات میں گواہ کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ ریکٹ دراصل نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے ایونٹس میں شمولیت کا جھانسہ دے کر لوٹتا ہے، سکسینہ نے بھی خود کو اس ریکٹ کے متاثرین میں سے قرار دیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سوبرز جوبن غیر آفیشل ٹوئنٹی 20 لیگز بھی منعقد کرتا ہے، جس کے پس پشت سٹہ مافیا کی موجودگی کے شکوک پائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ جوبن نے ہماچل پردیش کی جانب سے انڈر 17، 19 اور 22 ایج گروپ میچز کھیلے اور پھر دہلی کی جانب سے انڈر 22 کیٹگری میں کھیلنے لگے، مگر ان کا کیریئر اس وقت اختتام کو پہنچ گیا جب دستاویزات پر شکوک ظاہر ہوئے اور ہماچل پردیش میں ان کے خلاف پولیس کیس رجسٹرڈ ہوا۔