انگلش کرکٹر کریگ اوورٹن ٹوٹی پسلی کے باوجود کھیلتے رہے
ایکسرے سے ظاہر ہوا کہ ایک پسلی کریک ہوچکی، اس کے باوجود کریگ نے نیٹس میں بولنگ سے خود کو فٹ ڈیکلیئرڈ کیا۔
پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف انگلش کرکٹر کریگ اوورٹن ٹوٹی ہوئی پسلی کے ساتھ کھیلتے رہے۔
کریگ اوورٹن کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پسلی پر پیٹ کمنز کی گیند لگی تھی جبکہ رواں ٹیسٹ کے دوسرے روز کیچ کی کوشش میں گیند دوبارہ اسی جگہ پر لگی تاہم کھیل کے اختتام پر انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ایکسرے سے ظاہر ہوا کہ ایک پسلی کریک ہوچکی ہے، اس کے باوجود انھوں نے تیسرے دن کی صبح نیٹس میں بولنگ سے خود کو فٹ ڈیکلیئرڈ کیا بلکہ ہفتے کو سارا دن فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے بولنگ بھی کی، مگر دیگر ساتھی فاسٹ بولرز کی طرح وہ بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔