ذوالقرنین حیدر نے پھر فکسنگ کی پٹاری کھول دی
سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی بکیز کیساتھ جو تصاویر شیئر کیں وہی بورڈ کے بھی حوالے کردی ہیں، ذوالقرنین حیدر
PESHAWAR:
کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے ایک بار پھر فکسنگ کی پٹاری کھول دی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں ایک نجی لیگ کے دوران بکیز نے مجھے فکسنگ کی پیشکش کی، انکار پر دھمکیاں بھی دیتے رہے کہ بتایا تو مروا دینگے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خرچ پر اپنی مرضی کی ٹیم بنالو، فکسنگ میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا، ہمارے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔
ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میں دھمکیاں ملنے پر پاکستان واپس آگیا، واقعہ کی رپورٹ شارجہ میں موجود پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم کو کردی تھی، سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی بکیز کیساتھ جو تصاویر شیئر کیں وہی بورڈ کے بھی حوالے کردی ہیں۔
یاد رہے کہ ذوالقرنین جنوبی افریقہ کیخلاف یواے ای میں سیریز کا آخری ون ڈے میچ چھوڑ کر لندن بھاگ گئے تھے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے بکیز کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔