روپے کی فرسودگی قومی معیشت کا منظر نامہ تبدیل کرنے والی ہے

روپے کی قدر میں کمی سے درآمدات مہنگی ہوں گی، افراط زر میں اضافہ دیکھا جائے گا، ماہرین


Salman Siddiqui December 17, 2017
روپے کی قدر میں کمی سے درآمدات مہنگی ہوں گی، افراط زر میں اضافہ دیکھا جائے گا، ماہرین۔ فوٹو: فائل

روپے کی فرسودگی دنوں، ہفتوح اور مہینوں میں قومی معیشت کا منظر نامہ بڑی تیزی سے تبدیل کرنے والی ہے۔

گذشتہ ہفتے جمعے کے روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 110.43 رہی تھی تاہم اس صورتحال کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کی شرح برآمد کنندگان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو رکھنے والوں اور عالمی اداروں کی توقعات سے ابھی بھی کچھ کم ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وضاحت کی ہے کہ حکومت روپے کی قدر میں مزید کمی کا کوئی پروگرام نہیں بنارہی جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدات مہنگی ہوں گی، افراط زر میں اضافہ دیکھا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں