علاج کے نام پرمنشیات بھرے کیپسول فروخت کرنے والا جعلی حکیم گرفتار

جعلی حکیم شہریوں کو جوڑوں کے درد،قوت بخش ادویات سمیت منشیات ترک کرنے کے نام پرنشہ آورکیپسول فروخت کرنے کادھنداکررہاتھا


ویب ڈیسک March 15, 2013
جعلی حکیم اوراس کے ساتھی ایک دن میں افیون سے بھرے سیکڑوں کیپسول سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بناکر فروخت کرتے رہےہیں، پولیس

پولیس نے علاج کے نام پر منشیات بھرے کیپسول فروخت کرنے والے جعلی حکیم کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلشن راوی شریف سندھو نے بتایا کہ جعلی حکیم اور اس کے ساتھی جوڑوں کے درد، قوت بخش ادویات سمیت شراب، چرس اور نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنا کر افیون بھرے کیپسول بیچنے کا دھندا کررہے تھے، ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزمان ایک دن میں سیکڑوں کی تعداد میں کیپسول فروخت کرتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں