ڈی آئی خان میں پولیس ٹیم پر فائرنگ سے اہلکار شہید

اہلکار نے تلاشی کے لئے گاڑی کو روکا تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس حکام

اہلکار نے تلاشی کے لئے گاڑی کو روکا تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس حکام : فوٹو : فائل

پہاڑپور مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور مردان پل کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا تو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story