پیپلزپارٹی نے دوستوں کو چھوڑ کر بھتہ خوروں اور قاتلوں کو گلے لگالیا ہے الطاف حسین

الطاف حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دوستوں کو چھوڑ کر بھتہ خوروں اور قاتلوں کو گلے لگالیا ہے۔

ملک میں جمہوریت کےلئے متحدہ نے کئی بارخون کے گھونٹ پیے، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے دوستوں کو چھوڑ کر بھتہ خوروں اور قاتلوں کو گلے لگالیا ہے۔


رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کےلئے متحدہ نے کئی بارخون کے گھونٹ پئے لیکن پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے غیر مشروط تعاون کی قدر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دوستوں کو چھوڑ کر بھتہ خوروں اور قاتلوں کو گلے لگالیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیوایم ساتھ نہ دیتی توپیپلزپارٹی کی حکومت 5سال تو کیا 4مہینے بھی پورے نہ کرتی۔

Recommended Stories

Load Next Story