امیتابھ بچن کی ایشوریا کو بچوں کی طرح برتاؤ نہ کرنے کی ہدایت

تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اداکارہ بہت پرجوش تھیں


ویب ڈیسک December 17, 2017
ایشوریا نے امیتابھ بچن سے گلے لگتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے بہترین اداکار ہیں: فوٹو: فائل

بگ بی امیتابھ بچن اوراداکارہ ایشوریا رائے ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک تھے جہاں امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا کو پوتی ارادھیا کی طرح برتاؤ کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے، ان کے سسراورمیگا اسٹارامیتابھ بچن ایک ایوارڈ کی تقریب میں شریک تھے، جہاں دونوں نے ہی ایوارڈ حاصل کیے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اداکارہ بہت پرجوش تھیں اورانٹرویو کے دوران وہ اپنے سسریعنی امیتابھ بچن سے بالکل بچوں کی طرح باتیں کررہی تھیں، انہوں نے امیتابھ بچن سے گلے لگتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے بہترین اداکار ہیں جو سب جانتے ہیں، جس پربگ بی نے انہیں کہا کہ وہ ارادھیا کی طرح برتاؤنہ کریں، جس پرایشوریا اورامیتابھ خود بھی اپنی بات پرہنس پڑے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BcuXHTbAhxE/"]

اس خبرکو بھی پڑھیں: صحافیوں کے نازیبا رویے کے باعث ایشوریا رائے روپڑیں

صحافی نے جب انٹرویوکے دوران ان کے گھرمیں موجود اُن سمیت 4 ستارے یعنی، امیتابھ بچن، جیابچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن، کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے صحافی کو کہا کہ آپ غلطی کررہی ہیں، ہم 4 ستارے نہیں بلکہ 6 ستارے ہیں، ایک میرے والد جو شاعرتھے اوردوسری پوتی ارادھیا ہیں جن کی 2 سال کی عمر سے ہی یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ بھی اسی نقش قدم پرچلیں گی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں