جعلی پاسپورٹ اسکینڈل ایف آئی اے نے برطانوی رپورٹ غلط قرار دیدی

محمد علی اسدنے جعلی دستاویزات سے برطانوی پاسپورٹ بنوایا،پاکستان کامشین ریڈ ایبل سسٹم درست ،برطانوی نظام خراب ہے

محمد علی اسدنے جعلی دستاویزات سے برطانوی پاسپورٹ بنوایا،پاکستان کامشین ریڈ ایبل سسٹم درست ،برطانوی نظام خراب ہے، ایف آئی اے

HYDERABAD:
ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ اسکینڈل سے متعلق برطانوی رپورٹ غلط قرار دیدی، وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ محمد علی اسد نے جعلی دستاویزات سے برطانوی پاسپورٹ بنوایا، محمد علی اسد اور اسد علی دو مختلف افراد ہیں، معاملے کی تحقیقات کیلیے ایف آئی اے نے 2 رکنی ٹیم بنادی۔

ایک ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ اسکینڈل سے متعلق برطانوی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی اسد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانوی پاسپورٹ بنوایا تھا۔ایف آئی اے کا کہناہے کہ برطانوی محکمہ امیگریشن کومعاملے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے، محمد علی اسد اور اسد علی دو مختلف افراد ہیں، پاکستان کا مشین ریڈ ایبل سسٹم درست جبکہ برطانوی نظام خراب ہے۔


ٹی وی کے مطابق برطانوی محکمہ داخلہ نے پاکستان کے مشین ریڈایبل سسٹم کوناقص قرار دیا تھا۔ دوسری جانب جعلی پاسپورٹ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کیلیے ایف آئی اے نے 2 رکنی ٹیم بنادی جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد شامل ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم 2 دن میں لندن روانہ ہو گی، جہاں وہ برطانوی امیگریشن، وزارت داخلہ اور سینئر حکام سے معلومات حاصل کرے گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی محمدعلی اسد سے ملاقات کا بھی امکان ہے، ٹیم ملاقات میں اسے سوال نامہ دے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story