کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا ہے آرمی چیف

ہم دہشت گردی کے خلاف متحد اورثابت قدم ہیں، آرمی چیف


ویب ڈیسک December 17, 2017
ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے، آرمی چیف: فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کو ہوا دینا ہے جب کہ ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملے میں مسیحی بھائیوں کونشانہ بنایا گیا، جس کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا اور تفرقہ ڈالنا ہے جب کہ حملے کا مقصد کرسمس کا جشن پھیکا کرنے کی بھی کوشش ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل تعریف ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف متحد اورثابت قدم ہیں اور ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔



واضح رہے کہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر خودکش حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 55 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں