ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کرلیا
قومی ٹیم کو فائنل میں روایتی حریف بھارت سے 50-51 گول سے شکست کا سامنا رہا
ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب محمد اختر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 26 اور عابد علی نے 24 اسکور کیا تاہم قومی ٹیم کو دلچسپ مقابلے میں 50-51 گول سے شکست کا سامنا رہا۔
کوالالمپور میں ہونے والے ایونٹ میں اگرچہ گروپ مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو زیر کیا تھا لیکن فائنل میں قومی ٹیم جیت کی روایت برقرار نہ رکھ پائی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں سنگاپور کو شکست دی تھی جبکہ گروپ مرحلے میں قومی ٹیم سری لنکا ، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بھارت کو ہرانے میں کامیاب رہی تھی۔