نوازشریف شیر اور عمران گیدڑ کی مانند ہیں سعد رفیق
عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلاسکتے، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران نے ٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلاسکتے کیوں کہ نوازشریف شیر کی طرح بہادر اور عمران خان گیدڑ کی طرح بزدل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اوکاڑہ میں جلسے کے دوران خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بد زبانی نہیں کرنا چاہتے، عمران خان جھوٹ بولیں گے تومنہ توڑ جواب دیں گے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کرکےعمران کس کا کام کر رہے ہیں؟ عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈے پر بےشرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کا مال کھایا اور اسے ہی قربانی کا بکرا بنادیا، عمران خان نے خود جوئے اوربال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا، وہ ڈیرہ غازی خان جیل میں 5 دن نہیں کاٹ سکے جب کہ نواز شریف نے استقلال سے مشرف دورمیں 17 ماہ جیل کاٹی، نوازشریف نے عالمی طاقتوں کا دباؤ مسترد کرکے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا وہ کسی دھمکی، دباؤ اور مالی پیشکش کو خاطرمیں نہیں لائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف نے عدلیہ مخالف تحریک چلائی تو ان کے خلاف نکلوں گا
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلاسکتے کیوں کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل ہیں، عمران خان کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں، عدلیہ بحالی تحریک میں عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپے رہے جب کہ نوازشریف نے سنگین سیکیورٹی الرٹ کے باوجود عدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی، ہم عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پرتنقید ہوگی۔