وزیر اعظم نے کل چاروں وزرائے اعلیٰ کو ملاقات کے لئے طلب کرلیا

وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔

کل کی اس ملاقات میں اہم بریک تھرو ہونے کا امکان ہے، ذرائع فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کل چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ملاقات کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راجا پرویز اشرف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ قائم علی شاہ، شہباز شریف، امیر حیدر ہوتی اور نواب اسلم رئیسانی کو کل ملاقات کے لئے طلب کرلیا ہے جس میں نگراں حکومت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی، وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کی اس ملاقات میں اہم بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story