بھارت میں نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے پر جان گنوا بیٹھا

پدمانابھ گیند کرنے ہی والا تھا کہ اچانک نیچے گر پڑا، مگر اس میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔


Sports Desk December 18, 2017
پدمانابھ گیند کرنے ہی والا تھا کہ اچانک نیچے گر پڑا، مگر اس میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کیرالا میں ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 20 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 20 سالہ کرکٹر پدمانابھ دل کا دورہ پڑنے سے جان گنوا بیٹھا، پدمانابھ گیند کرنے ہی والا تھا کہ اچانک نیچے گرا، امپائر اور پلیئرز اس کی جانب بھاگے مگر اس میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔

یاد رہے کہ 2015 میں ایک بنگال کا کرکٹر اینکی کیشری بھی ایک کرکٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔