ہومیو پیتھی دنیائے طب میں دوسرا بڑا رائج طریقہ علاج ہے مقررین

ڈاکٹر ریکوگ کے کردار کی ہومیو پیتھی کے فروغ میں کوئی نظیر نہیں ملتی، مقررین


Staff Reporter December 18, 2017
سیمینار سے محبوب عالم، ڈاکٹر عقیل، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر عمران اور دیگر کا خطاب۔ فوٹو فائل

LONDON: ہومیو پیتھی دنیائے طب میں دوسرا بڑا رائج طریقہ علاج ہے جب کہ قدرت کے اصولوں پر قائم ہومیو پیتھی طریقہ علاج جسم پر ذیلی اثرات نہ ہونے کی بدولت تیزی سے مقبولیت کے مدارج طے کررہا ہے۔اسٹاف رپورٹر

ماہرین نے ریکوگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا جس میں جناح اسپتال کے پروفیسر سید محبوب عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کے لیے تحفہ ہے، ڈاکٹر عقیل احمد نے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر ریکوگ جرمنی کے پاکستان میں 43 سالہ سفر کا اجمالی خاکہ کھینچا اور دواؤں کی تیاری دستاویزی فلم بھی دکھائی۔

نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی پاکستان کے ڈاکٹر محمد آصف نے ریکوگ کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر ریکوگ کے کردار کی ہومیو پیتھی کے فروغ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

سیمینار سے ڈاکٹر عمران سلیم ، ڈاکٹر نجم الثاقب اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں