لاہور ہائی کورٹ نے چیرمین پیمرا ابصارعالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی

30 روز میں قانون کے مطابق چیرمین پیمرا کی تقرری کی جائے، لاہور ہائی کورٹ

جسٹس شاہد کریم نےچیرمین پیمراابصارعالم کی تعیناتی کےخلاف فیصلہ محفوظ کیاتھا فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے چیرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر احمد نامی شہری نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں ابصار عالم کی بطور چیرمین پیمرا تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی تھی اور گزشتہ سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت عالیہ نے ابصار عالم کی بطور چیرمین پیمرا تعیناتی کو خلاف قانون دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 30 روز میں قانون کے مطابق چیرمین پیمرا کی تقرری کی جائے۔
Load Next Story