ملک میں احتساب کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے سعد رفیق

عمران خان اپنی لمبی زبان سے لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں لیکن وہ خود سر سے پاؤں تک ایک گالی ہیں وزیر ریلوے


ویب ڈیسک December 18, 2017
عمران خان اپنی لمبی زبان سے سب کو گالیاں دیتے ہیں، سعدرفیق فوٹو: فائل

LOS ANGELES: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی لمبی زبان سے لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں لیکن وہ خود سر سے پاؤں تک ایک گالی ہیں جب کہ ملک میں احتساب کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے، ہمارا عدلیہ سے کوئی اختلاف نہیں، اگر کوئی بینچ قانون و آئین کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو اس کا مطلب لڑائی نہیں، اگر معزز بینچ قانون کے منافی ہو تو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے بات کرنا ہمارا حق ہے، ججز کو ریمارکس دیتے ہوئے اپنے عہدوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف شیر اور عمران گیدڑ

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کے سامنے تسلیم کیا کہ ان کی آف شور کمپنی ہے لیکن پھر بھی انہیں کلین چٹ ملی جس پرسوالات تو اُٹھتے ہیں، اس کے برعکس نوازشریف کو تنخواہ لینے کے الزام میں نااہل قرار دے دیا گیا، عمران خان بہت پرہیزگار بنتے ہیں وہ بتائیں 310 کینال کا گھر چلانے کے لئے کیا کاروبار کرتے ہیں اور آمدنی کتنی ہے، یہ بھی بتائیں کہ ان کا ٹیکس 2 لاکھ سے اوپر کیوں نہیں ہوتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی نااہلی پرخوشی نہیں ہوئی

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا نام لینے سے ان کا پورا دن بٗرا گزرتا ہے، ان کا رویہ حاسد اور سوتن سا ہے، وہ اپنی لمبی زبان سے لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں جب کہ وہ خود سر سے پاؤں تک ایک گالی ہیں، قدرت کی طرف سے انہیں جواب بھی ملتا ہے لیکن وہ باز نہیں آتے۔ ان کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ اب عدالتوں کو کس نے رگڑا دینا ہے، انہیں کون بتاتا ہے کہ احتساب میں اب کس کی باری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر نے کوئی خدشہ ظاہر کیا ہے تو اس میں بڑا وزن ہے ان کے خدشات کا نوٹس بھی لینا چاہئے اور اگر ایسی چیزیں چل رہی ہیں تو اس تدارک بھی ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں