آغا وقارنے پروفیسر کا پانی سے کار چلانے کا چیلنج قبول کرلیا
کٹ تیار کرنے کیلیے 10روز دیتا ہوں، 50لاکھ روپے انعام دوں گا،رانومل ملانی
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش ملانی کے بھائی پروفیسر رانومل ملانی نے انجینئر آغا وقار کو چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ پانی سے ان کی کار چلادیں توانہیں 50لاکھ روپے انعام دیں گے جبکہ آغا وقار نے ان کا چیلنج قبول کرلیا اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی تمام کاریں صرف پانی سے چلاکر دکھائیں گے۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق مٹھی کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانومل ملانی نے پانی سے کار چلانے کو فراڈ قرار دیا اور کہا کہ آغا وقار نے وفاقی وزیر خورشید شاہ اور اور میڈیا کے نمائندوں کو بے وقوف بنایا ہے،یہ پریس کانفرنس اس لیے منعقد کی ہے کہ حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کو فراڈ کا شکار بننے سے محفوظ رکھا جائے۔نامہ نگار کے مطابق ریٹائر پروفیسر رانو مل ملانی نے کہا کہ پانی سے ہائیڈروجن گیس بنا کر گاڑیاں چلانے پر پٹرول سے 6 سو فیصد زیادہ خرچ آتا ہے،
انھوں نے انعام دینے کے لیے 50لاکھ روپے کا چیک پریس کلب کی انتظامیہ کے حوالے کیا اور کہا کہ اگر 15دن میں آغا وقار مٹھی میں آ کر اپنا دعویٰ ثابت کردے تو اسے 50لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، اگر نہیں آیا تو فراڈ ثابت ہوجائے گا۔ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آغا وقار نے رانومل ملانی سے کہا ہے کہ وہ اپنی کا ماڈل اور کاروں کی تعداد بتائیں جس کے مطابق ان کی گاڑی کے لیے کٹ تیار کی جائے گی،
یہ کوئی تجرباتی مظاہرہ نہیں ہوگا بلکہ رانومل ملانی مستقل بنیادوں پر اپنی گاڑی پانی سے چلاسکیں گے۔آغا وقار نے کہا کہ وہ انعام کی صورت میں ''رشوت'' لینا نہیں چاہتے بلکہ رانومل ملانی کو یہ رقم غریبوں میں تقسیم کردینی چاہیے۔ رانومل ملانی نے جواب میں آغا وقار کو 10روز دیے ہیں کہ وہ کٹ تیارکرکے گاڑی کو پانی سے چلائیں تاہم انھوں نے آغا وقارکی جانب سے انعام کی رقم نہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
رانومل ملانی کا کہنا تھا کہ آغا وقار نے ٹی وی پر تجربے کے دوران گاڑی میں ہائیڈروجن سلنڈر چھپایا ہوا تھا،انھوں نے ہر ایک کو بے وقوف بنایا، ملانی نے کہا کہ وہ فزکس پڑھاتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ ناممکن ہے تاہم آغا وقار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گاڑی کو ڈسٹلڈ واٹر سے چلائیں گے اور اس میں فیول یا اور کوئی چیز شامل نہیں کی جائے گی۔قبل ازیں وقارنے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ہزار سی سی کی گاڑی میں واٹر کٹ نصب کرکے اسے ایک لیٹر پانی سے 40کلومیٹر تک چلاسکتے ہیں۔