شوق کی آبیاری خوشی اور تسکین کا سامان

حقیقت بھی یہی ہے کہ کچھ لوگ اپنے شوق کوپورا کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔


Qaiser Iftikhar March 17, 2013
ماڈل: عروسہ بٹ، فوٹو: محمود قریشی/ایکسپریس

'' شوق کا کوئی مو ل نہیں '' یہ مثل بہت مشہورہے ۔

حقیقت بھی یہی ہے کہ کچھ لوگ اپنے شوق کوپورا کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ کسی کوپرانی گاڑیاں رکھنا پسند ہیں تو کسی کوجانور پالنے کاشوق ہے، کسی کوسیر و سیاحت پسند ہے توکسی کوقدرت کے انمول مناظر کی تصویریں بنانے کاشوق ہوتا ہے۔ ویسے تو موجودہ دورمیں بہت ہی جدید گاڑیاں سڑکوں پرچلتی دکھائی دیتی ہیں لیکن جب کہیں سڑک پرسجی دھجی فوکس ویگن (فوکسی) دکھائی دے جائے توسب کی توجہ اس کی جانب مرکوز ہوجاتی ہے۔

اسی طرح بچے اورنوجوان شوق سے مختلف نسل ورنگ کی بلیاں پالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان پالتو بلیوں کے ناز نخرے اُٹھائے جاتے ہیں، کچھ لوگ ان کو بنانے سنوارنے کے لئے ان کے گلے میں خوبصورت ربن بھی باندھتے ہیں۔ بس یوں کہئے کہ شوق پوراکرنے کے لیے لوگ بہت سے جتن کرتے ہیں اورمذکورہ شوٹ میں بھی ماڈل عروسہ بٹ اس کی عکاسی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے عروسہ بٹ کا کہنا ہے کہ میں نے بھی ایک سفیدرنگ کی بلی پال رکھی ہے جس کے ساتھ بہت مزے کا وقت گزرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں