نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل خارج

درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔


ویب ڈیسک December 18, 2017
عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اپیل خارج کی۔ ۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ سابق وزیراعظم نے نااہلی کے بعد لاہور جاتے ہوئے اپنی تقاریر میں توہین عدالت کی تھی اور ان کے خلاف ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں بھی دی گئیں، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے اپیل خارج کردی جس کے بعد انٹراکورٹ میں اپیل جمع کرائی ہے۔

درخواست گزار نے کہیا کہ عدالت نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں کارروائی کا حکم دے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں