نیب کا حدیبیہ پیپر کیس کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

نظر ثانی اپیل کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول حاصل کرلی گئیں


ویب ڈیسک December 18, 2017
نیب نے اپیل کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، فوٹو: فائل

نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں حدیببہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے اسے مسترد کردیا تھا، قومی احتساب بیورو نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حدیبیہ کیس کھولنے کی اپیل مسترد

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے قانونی معاونین نے نظر ثانی اپیل دائر کرنے کے لیے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اس کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول بھی حاصل کرلی گئی ہیں جب کہ آئندہ چند روز میں اپیل دائر کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں