جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے پاکستان نے 6 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا
پاکستان نے 192 رنز کا مطلوبہ ہدف 39.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کا یہ فیصلہ زیادہ مثبت ثابت نہ ہوا اور شروعات سے ہی وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں ، میچ بارش کے باعث 44 اوور تک محدود کردیا گیا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 43.2 اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے فرحان بحردین نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے جبکہ رابن پیٹرسن 44 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔
پاکستان کے قد آور بولر محمد عرفان نے آج ایک بار پھر اپنے آپ کو منوایا اور 33 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ، سعید اجمل اور جنید خان 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 192 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان نے 192 رنز کا مطلوبہ ہدف 39.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان مصباح الحق نے میچ کے اہم موڑ پر 57 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 4 وکٹیں گر جانے کے بعد شعیب ملک نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید 10، محمد حفیظ 31، کامران اکمل 18 اور یونس خان 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے رابن پیٹرسن نے 2 جبکہ ڈیل اسٹین اور مکلارین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر محمد عرفان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔