وقار یونس نے ٹی ٹین طرز پر ٹیسٹ میچز کروانے کی تجویز دیدی

میچ میں ہر ٹیم کیلیے دو اننگز ہوں اور ہر اننگز 10،10 اوورز پر مشتمل ہو، سابق فاسٹ بالر


Sports Reporter December 18, 2017
اسی فارمیٹ میں گزشتہ سال نومبر میں امریکا میں ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا،فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے ٹیسٹ میچز کو ٹی ٹین فارمیٹ پر کروانے کی تجویز دیدی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق اسپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلیے اپنی محبت کو برقرار رکھنے اور ٹی ٹین کے ملاپ سے کیا یہ ممکن نہیں کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی ٹی ٹین کی طرز پر میچز کھیلے جائیں، (ہر ٹیم کیلیے) دو اننگز ہوں اور ہر اننگز 10,10 اوورز پر مشتمل ہو، دنیا میں اختراع اور تبدیلی ہی آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے۔ یہ میری رائے ہے، آپ کا کیا خیال ہے؟"



واضح رہے کہ اسی فارمیٹ میں گزشتہ سال نومبر میں امریکا میں ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جسے 2 ٹین کرکٹ کا نام دیا گیا، چار اننگز پر مشتمل منعقدہ میچز میں ٹیسٹ کرکٹ کے ہی تمام قوانین لاگو کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں