ایتھوپیا میں نسلی فسادات میں 60 سے زائد افراد ہلاک

حالیہ فسادات اس وقت پھوٹ پڑے جب فوجیوں نے احتجاج کرنے والے 16 ارومیا باشندوں کو قتل کردیا۔

حالیہ فسادات اس وقت پھوٹ پڑے جب فوجیوں نے احتجاج کرنے والے 16 ارومیا باشندوں کو قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

ایتھوپیا، صومالیا اور ارومیا کے نسلی گروہوں کے درمیان تصادم میں 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے ارومیا میں گزشتہ جمعرات سے اب تک نسلی فسادات میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ اب تک فسادات کی وجہ سامنے نہیں آسکی لیکن غیرملکی خبرایجنسی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ فسادات اس وقت پھوٹ پڑے جب فوجیوں نے احتجاج کرنے والے 16 ارومیا باشندوں کو قتل کردیا۔


ارومیا حکومت کے ترجمان نے ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 سے17 دسمبرکے درمیان میں 19 ارومیا باشندوں کو قتل کیا گیا جبکہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والے 32 نسل پرست بھی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ صومالیہ اور ایتھوپیا کی طویل سرحدیں آپس میں ملتی ہیں اور ماضی میں بھی تینوں اقوام کے درمیان چراہ گاہوں کی ملکیت کے حوالے سے جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
Load Next Story