ہریتھک سے کنگنا کیوں ہیں پریشان

ہریتھک روشن کی وجہ سے میری آمدنی بری طرح متاثر ہوئی، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک December 18, 2017
ہریتھک روشن کے ساتھ تنازع نے میری آمدنی کو بری طرح متاثر کیا، کنگنا رناوت۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کے ساتھ ہونے والے تنازع سے متعلق اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے تنازعات کا منفی اثر میری کمائی پر بھی پڑا۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، چاہے وہ ادتیا پنچولی کے ساتھ ہونے والی لڑائی ہو یا ہریتھک روشن پر شادی کے حوالے سے متنازع بیانات، اداکارہ خبروں میں رہنا جانتی ہیں مگر اس بار انہوں نے ہریتھک روشن کے ساتھ ہونے والے تنازع سے متعلق اہم اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہریتھک روشن سے تنازع کی وجہ سے ان کی شخصیت پر خاصے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کام کی آفرز آنا کم تو نہیں ہوئیں تاہم میری آمدنی بری طرح متاثر ہوئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہریتھک روشن کے ساتھ ہونے والی قانونی جنگ نے نہ صرف اُن کے پیشے کو بلکہ اُن کی خواہشات کو بھی ٹھیس پہنچائی، یہاں تک کہ اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا منصوبہ بھی تنازع کی نذر ہو گیا تاہم اُس کے باوجود 'میں نے ہمت نہیں ہاری اور آج میرے پاس منالی میں ایک خوبصورت گھر،پالی ہل میں ایک دفتر ہے جب کہ ابھی میں تین فلمیں سائن کرچکی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں