سول اسپتال آئی ٹی ملازمین کا مستقل نہ کیے جانے پر احتجاج

مظاہرین نے نوکری کی مستقلی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔


Staff Reporter March 16, 2013
سول اسپتال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنیوالے50سے زائد ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

سول اسپتال میں کام کرنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عارضی ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے کیخلاف جمعہ کواسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنیوالے50سے زائد ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ان مظاہرین نے نوکری کی مستقلی کے حق میں شدید نعرے بازی کی، اسی اثنامیں اسپتال انتظامیہ نے شعبہ حادثات کوعارضی طورپر بندکردیا جس کی وجہ سے سیکڑوں مریضوں کو حصول علاج میں شدید دشواریوںکاسامنا کرنا پڑا۔



ایک گھنٹے تک مظاہرہ جاری رہنے کے بعدملازمین پرامن طور پر منتشرہوگئے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے تاہم اسپتال کی انتظامیہ کے اے ایم ایس افسرکے مطابق سول اسپتال میں کوئی اسامی خالی نہیں اورانھیں مستقل نہیں کیاجاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں