سری دیوی بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ بن گئیں

سری دیوی سروے میں 39 فیصد ووٹ لے کر مقبول ترین اداکارہ قرار پائیں جب کہ مادھوری ڈکشٹ کو 16 فیصد لوگوں نے پسند کیا


Net News March 16, 2013
سری دیوی سروے میں 39 فیصد ووٹ لے کر مقبول ترین اداکارہ قرار پائیں۔ فوٹو: پبلسٹی

ایک بھارتی ٹی وی نے حال ہی میں بھارتی سینما کے 100سال مکمل ہونے پر ایک سروے کرایا جس میں لوگوں نے سری دیوی کو پسندیدہ ترین ہیروئن قراردیا۔

مدھو بالا، نرگس، مینا کماری، وحیدہ رحمان، مادھوری اور ایشوریا رائے سمیت ماضی و حال کی تمام بڑی ہیروئنز مقابلے میں شامل تھیں۔ اس سروے میں سری دیوی نے سب سے زیادہ ووٹ لیے۔ انہیں 39فیصد لوگوں نے سب سے بڑی اداکارہ قرار دیا، مادھوری ڈکشٹ کو 16 فیصد لوگوں نے پسند کیا جب کہ ایشوریا کو صرف 8 فیصد ووٹ ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں