واشنگٹن میں ٹرین کو حادثہ 6 افراد ہلاک اور 70 زخمی

امریکا کی مشہور ٹرین ایم ٹریک ڈیوپونٹ کے مقام پر الٹ گئی اور اس کے چار ڈبے آئی فائیو موٹر وے پر آگرے۔


ویب ڈیسک December 19, 2017
ترین سیاٹل سے پورٹ لینڈ جارہی تھی۔ فوٹو: رائیٹرز

لاہور: امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین کے ڈبے ڈیوپونٹ کے مقام پر پٹڑی سے اترے اور ایک مصروف شاہراہ پر آگرے جو آئی فائیو موٹروے کے نام سے مشہور ہے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کردیا، ان کے مطابق چار بوگیاں گری ہیں جس میں سے ایک مکمل طور پر الٹ گئی، حادثے کے بعد علاقے میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 70 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ حادثہ امریکا کی مشہور ٹرین سروس ایم ٹریک ٹرین 501 کو پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سیاٹل سے پورٹ لینڈ جارہی تھی اور ایک مقام پر یہ آئی فائیو موٹروے کے متوازی چلتی ہے جہاں ڈیوپونٹ کے مقام پر یہ حادثہ رونما ہوا۔

ایک مسافر کرک کارنس کے مطابق ایک کنارے پر ٹرین دھماکے سے رکی اور بقیہ بوگیاں آپس میں ٹکرائیں جس سے خوفناک دھماکے دار آواز سنی گئی، حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں