مفت پیزا منگوانے پر ایس ایچ او گذری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

پولیس کی مفت خوری اور عیاشی کے خلاف پیزا ہٹ کے ملازم نے درخواست دائر کی۔


Staff Reporter December 19, 2017
حکم کی تعمیل نہ کرنے پر مجھے تھانے لے جاکر لاک اپ کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی راجیش چندر راجپوت نے مفت پیزا منگوانے پر تھانہ درخشاں میں ایس ایچ او گذری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی راجیش چندر راجپوت کی عدالت میں پولیس کی مفت خوری اور عیاشی کے خلاف پیزا ہٹ کے ملازم نے درخواست دائر کی تاہم عدالت نے درخواست پر تھانہ درخشاں میں ایس ایچ او گذری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

شہری فدا حسین شاہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مجھے درخشاں میں پولیس کی دعوت کیلیے 7 لارج سائز پیزا پیک کرنے کا کہا گیا میں نے پولیس اہلکاروں کو منیجر کو آرڈر لکھوانے کا کہا، حکم کی تعمیل نہ کرنے پر مجھے تھانے لے جاکر لاک اپ کردیا گیا اور ایک دن بعد مجھے دھمکاکر چھوڑدیا گیا تاہم ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، بعدازاں عدالت نے ایس ایچ اوگذری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |