جھنڈا لگانے پر2 سیاسی جماعتوں میں تصادم 6افراد زخمی

فائرنگ سے خوف و ہراس، بھاری نفری طلب، زخمیوں میں پی پی کے 2اور اربابوں کے 4حامی شامل


Nama Nigaran March 16, 2013
پیپلز پارٹی کے 2 کارکن غلام حسین انڑ اور محمد شریف لوند جبکہ ارباب گروپ کے نور محمد لاکھو ستار ناصر ، خمیسو لاکھو اور عرس لاکھو شدید زخمی ہوگئے. فوٹو: فائل

تھرپارکر کے شہر کلوئی میں دو سیاسی جماعتوں میں جھنڈا لگانے پر تصادم، لاٹھیوں کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال، فائرنگ سے 6افراد زخمی، شہر میں شٹر بند ہڑتال ،پولیس کی بھاری نفری طلب۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے شہر کلوئی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور ہم خیال گروپ کے حامیوں کے درمیان رکشے پر جھنڈا لگنے کے معاملے پر تصادم ہو گیا جس کے بعد فریقین کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور شہر میدان جنگ بن گیا، تصادم کے دوران ہوائی فائرنگ لاٹھیوں کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔



جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے 2 کارکن غلام حسین انڑ اور محمد شریف لوند جبکہ ارباب گروپ کے نور محمد لاکھو ستار ناصر ، خمیسو لاکھو اور عرس لاکھو شدید زخمی ہوگئے جنھیں تعلقہ اسپتال ڈیپلو میں داخل کرایا گیا دوسری جانب مشتعل افراد نے شہر میں کاروبار بند کرا دیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، واقعے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

جبکہ کلوئی تھانہ میں فریقین کے خلاف این سی داخل کر دی گئی ہے۔ واقعے کیخلاف شادی لارج میں ارباب گروپ کے حامیوں نے عبداللہ درس رمضان ہالو، مختار آرائیں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ہم خیال گروپ نے الزام لگایا ہے کہ مٹھی پولیس نے محمد رفریق،سالار نھڑی اور محبت سنگھ سمیت اس کے 16کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں