سونے کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر54400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46628 روپے ہوگئی۔


Business Reporter December 19, 2017
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر54400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46628 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1259 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1259 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں بالترتیب100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر54400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46628 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت685.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں