پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولت کا آغاز کر دیا

زائرین پاکستان بھر سے جدہ اور مدینہ منورہ کیلیے پروازوں میں ایگزیکٹو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔


Staff Reporter December 19, 2017
زائرین پاکستان بھر سے جدہ اور مدینہ منورہ کیلیے پروازوں میں ایگزیکٹو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے اپنی پروازوں میں ایگزیکٹو اکانومی کلاس متعار ف کرا دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کے لیے سفر کرنے والے زائرین پاکستان بھر سے پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ منورہ کیلیے پروازوں میں ایگزیکٹو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں مسافروں کو بزنس کلاس کا کھانا فراہم کیاجائے گا جبکہ ان کو 5 کلو اضافی سامان بھی ساتھ لے جانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے پاکستان سے اپنی شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اگلے دوہفتوں کے دوران 4 اضافی پروازیں کراچی، 3 اسلام آباد، 2 لاہور اور ایک اضافی پرواز ملتان سے چلائی جا رہی ہے تاہم ان اضافی پروازں سے عمرہ زائرین کو حجاز مقدس کے سفر کے لیے نشستیں با آسانی دستیاب ہوں گی جب کہ اضافی پروازوں کے لیے بڑے طیارے استعمال کیے جارہے ہیں جن میں نشستوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں