نوازشریف مریم اور کیپٹن صفدر کیخلاف نیب مقدمات کی سماعت آج ہوگی
عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں مزید 2گواہان کو طلب کررکھا ہے۔
PESHAWAR:
نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن نواز، حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن رٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج اسلام آباد کی احتساب عدالت کرے گی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں مزید 2گواہان کو طلب کررکھا ہے، ان گواہوں میں شکیل انجم ناگرہ اور یاسر شبیر شامل ہیں تاہم آج کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پیش ہوں گے جب کہ اس سے قبل نواز شریف، مریم نواز استثنیٰ کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کا استثنیٰ 13دسمبر اور مریم نوازکا ستثنیٰ 15دسمبر کو ختم ہو گیا تھا جب کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نواز شریف کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نجی بینک کی منیجر نورین شہزادکی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا تھا۔