ریکارڈ اوپننگ شراکت کے بعد آسٹریلوی بیٹنگ لڑکھڑا گئی
بھارت کیخلاف موہالی ٹیسٹ میں 7 وکٹ پر 273 رنز، کوان، وارنر اور اسمتھ کی ففٹیز۔
ISLAMABAD:
موہالی ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز سنچری اوپننگ شراکت کے بعد آسٹریلوی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔
4 پلیئرز کی وطن رخصتی کے سبب بحران کی شکار ٹیم نے دن کا اختتام 7 وکٹ پر 273 رنز بنا کر کیا، ایڈکوان اور ڈیوڈ وارنرنصف سنچریاں بنا کر رخصت ہوئے، اسٹیون اسمتھ 58پر ناقابل شکست ہیں، بیٹنگ آرڈر میں ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر کھیلنے والے کپتان مائیکل کلارک پہلی ہی گیند پر صفر کی خفت کا شکار ہوئے، اسپنر رویندرا جڈیجا نے 3پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی اے اسٹیڈیم میں ایڈ کوان اور ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بیٹنگ سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر کلارک کو سکھ کا سانس لینے کا موقع فراہم کر دیا، دونوں نے میزبان بولرز کے تمام وار باآسانی جھیلتے ہوئے 139 رنز جوڑے، یہ بھارتی سرزمین پر کینگروز کی بہترین افتتاحی پارٹنر شپ ہے، اس سے قبل2004 کے چنئی ٹیسٹ میں میتھیو ہیڈن اور جسٹن لینگر نے 136 رنز کا اضافہ کیا تھا۔
حالیہ میچ میں12 رنز کے دوران 3 وکٹیں کھونے سے آسٹریلیا نے ایڈوانٹیج گنوا دیا،وارنر9چوکوں کی مدد سے71رنز بنا کر دھونی کا کیچ بنے، ایسے میں کلارک میدان میں آئے اور پہلی ہی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپڈ ہوگئے، دھونی نے بیلز اڑانے میں چند لمحات لیے، دو گیندوں پر اتنی ہی وکٹیں لے کر جڈیجا خوشی سے سرشار نظر آئے،31بالز تک جدوجہد کرنے والے فل ہیوز (2) کی وکٹ اوجھا کو ملی، دھونی نے تیسرا شکار کیا، کچھ دیر بعد ایشون نے ایڈکوان کے سنچری کی جانب بڑھتے قدم روک دیے۔
وہ 86 رنز بنا کر کوہلی کو کیچ دے بیٹھے، بریڈ ہیڈن (21) اور ہینرکس (صفر) کو ایشانت شرما نے تین گیندوں کے دوران بولڈ کیا، پیٹر سڈل کو ایل بی ڈبلیو کر کے جڈیجا نے کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ دیا، اسٹیون اسمتھ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے، جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا وہ58 رنز بنا چکے تھے، مچل اسٹارک نے 20 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جڈیجا نے 56رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، ایشانت شرما نے41رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔