انگلش اسپنر گریم سوان کہنی کی سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت
سوان کو کہنی کی سرجری کے بعد مکمل فٹنس کیلیے دو ماہ درکار ہونگے، کرکٹ بورڈ حکام
انگلش اسپنر گریم سوان امریکا میں کہنی کی سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں۔
توقع ہے کہ وہ رواں برس ایشز سیریز سے قبل فٹ ہوجائینگے،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق سوان کو کہنی کی سرجری کے بعد مکمل فٹنس کیلیے دو ماہ درکار ہونگے،انھیں امید ہے کہ تجربہ کار سلو بولر رواں برس ایشز سیریز سے قبل ٹیم کو دستیاب ہونگے۔
سوان کو رواں ماہ کہنی کی دیرینہ تکلیف کے پیش نظر دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونا پڑا تھا، بورڈ کے مطابق سوان کا آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،البتہ دوبارہ بولنگ کے قابل ہونے کے لیے انھیں 6 سے 8 ہفتوں تک بحالی فٹنس پروگرام پر عمل کرنا ہوگا۔