مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید
قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کو دنیا سے بےخبررکھنے کےلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے خاتون شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مضافاتی گاؤں ٹھنڈی پورہ کرالہ پورہ میں ایک مریض کو اسپتال لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو گھات لگائے بیٹھے قابض بھارتی فوجیوں نے شہید کردیا تھا، واقعے کے خلاف مختلف اضلاع میں احتجاج شروع ہوگیا۔ شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کو دنیا سے بےخبررکھنے کےلئےضلع بھرمیں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس حریت پسند نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی میں تحریک آزادی کی نئی روح بیدار ہوئی ہے۔