انڈر 19 ٹیم کو ایشیا کپ بھول کرغلطیوں سے سیکھنا ہو گا شعیب ملک

جونیئرز کو چاہیے کہ وہ سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کریں، قومی آل راﺅنڈر


Sports Reporter December 19, 2017
نوعمری میں سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم،فوٹو:سوشل میڈیا

قومی آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کو بھول کر پرانی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے ٹریننگ کا ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔

لاہور میں قومی انڈر 19 ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ ہے کہ میدان میں کرکٹ پربھرپورتوجہ مرکوزرکھیں، ڈسپلن کا مظاہرہ کریں تو ہر شعبے میں کامیابی ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کوچز کی طرف سے نئے ٹیلنٹ کو اچھی ٹریننگ مل رہی ہے، نوعمری میں سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، جونیئرز کو چاہیے کہ وہ سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کریں۔

یاد رہے کہ 13 جنوری سے 3 فروری تک شیڈول جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے قومی انڈر 19 ٹیم 22 دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی، راستے میں پہلا پڑاﺅ آسٹریلیا میں ہو گا جہاں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی بعد ازاں 2 میچز میگا ایونٹ کی میزبان کیویز کے ساتھ بھی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں