پارلیمنٹ 10نمازوں کاقانون بنائے تو کیا مان لیا جائیگاظفرعلی شاہ

توہین عدالت ترمیم کالعدم قراردیناجوڈیشل مارشل لا سے کم نہیں، شرجیل میمن


Monitoring Desk August 07, 2012
توہین عدالت ترمیم کالعدم قراردیناجوڈیشل مارشل لا سے کم نہیں، شرجیل میمن ۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہاہے کہ اگرپارلیمنٹ غیر آئینی قوانین بنائے گی تو وہ عدلیہ کیسے مان سکتی ہے، اگر پارلیمنٹ یہ قانون بنادے کہ پانچ کی جگہ دس نمازیں پڑھی جائیں گی تو کیا وہ مان لیا جائے گا۔ انھوں نے فرنٹ لائن میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ عدالتیں پہلی بارآزاد ہوئی ہیں اور ٹھیک فیصلے دے رہی ہیں،

اگر عدالتیں اچھا کام کررہی ہیں تو انھیں چلتے رہنا چاہیے چاہیے ۔مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہاکہ پی ٹی آئی سونامی سونامی کرتی پھر رہی ہے لیکن اصل حقائق کچھ اور ہیں،عدلیہ نے مارشل لادورمیں فیصلے درست نہیں کیے لیکن جمہوری حکومتوں کے دوران درست فیصلے کیے ۔اگر صدر آج لوٹی ہوئی قومی دولت ملک میں واپس لے آئیں تو میں انھیں سلیوٹ کروں گا۔ پیپلزپارٹی اگر عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی تو بہت سے آپشنز موجود ہیں،

اسے عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان شرجیل میمن نے کہاکہ ساری دنیا میں قانون سازی پارلیمنٹ کرتی ہے ،ہماری سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جو جوڈیشل مارشل لا سے کم نہیں، جب سو پی سی او ججز گھروں کو چلے گئے تو چیف جسٹس کیوں نہیں گئے؟ عدلیہ نے دہرا معیاراپنا رکھا ہے،

صدر کے خلاف وہ کیس کھولا گیا جس میں انھوں نے 11 سال جیل میں سزا کاٹی لیکن کئی ایسے کیسز ہیں جو اپنی باری کے انتظار میں ہیں، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس کا ہر فیصلہ مانتے ہیں۔ نواز شریف کی کرپشن پر کتابیں لکھی گئیں مگر کسی نے نوٹس نہیں لیا ۔ملک کابیڑہ غرق کرنے والا مشرف تھا اگرآرٹیکل6 عائد ہوا توعمران خان بھی اس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ہم کسی سے خوفزدہ نہیں اور نہ کسی کو تحفظ دے رہے ہیں،

چیف جسٹس کے بیٹے کی انکوائری کیوں روک دی گئی ہے؟۔تحریک انصاف کے رہنما جمشید چیمہ نے کہاکہ اس وقت عملی طور پر فعال اپوزیشن اسمبلی کے باہر ہے، دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا اور اب یہ دونوں نوراکشتی کررہی ہیں،دونوں کے اثاثے باہر ہیں اور دونوں کو عوام کی نہیں اپنے اثاثوں کی فکرہے،مسلم لیگ ن نے عمران خان کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں