اجلاس میں دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق ہوا ڈی جی آئی ایس پی آر

اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا، ترجمان پاک فوج

اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو : فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا جب کہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی ہول کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بند کمرہ اجلاس پر اصولی طور پر بات نہیں کرنی چاہیے، آئندہ آنے والے دنوں میں تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ستمبر کو دفاعی کمیٹیوں کے چیئرمینز نے آرمی چیف سے بریفنگ کی درخواست کی، آرمی چیف نے درخواست قبول کرلی اور کہا کہ دعوت دی گئی تو ضرور آوٴں گا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے خط لکھ کر آرمی چیف کو بریفنگ کی دعوت دی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : آرمی چیف کی سینیٹ کو ملکی اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بہت سے سینٹرز ایسے ہیں جنہیں سوالات کرنے کا موقع نہیں ملا تاہم خوشی ہوئی کہ تمام سینٹرز موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ تھے، اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا جب کہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

Load Next Story