شاداب خان کا آسٹریلیا میں کھیلنے کا خواب پورا ہو گیا

بگ بیش میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی، لیگ اسپنر


Sports Reporter December 19, 2017
بگ بیش میں نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی، لیگ اسپنر،فوٹو:سوشل میڈیا

شاداب خان نے آسٹریلیا میں کھیلنے کو اپنے خواب کی تکمیل قرار دیدیا، لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔

بگ بیش لیگ میں شرکت کیلیے آسٹریلیا میں موجود لیگ اسپنر نے ایونٹ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ "آسٹریلیا میں کھیلنا میرا خواب تھا جو اب ایک حقیقت بن چکا ہے، بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے مشکل کنڈیشنز میں نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی۔"



واضح رہے کہ شاداب خان پہلی مرتبہ آسٹریلوی ایونٹ کا حصہ بنے ہیں جہاں وہ برینڈن میکلم کی قیادت میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے، شاداب خان آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے، برسبین ہیٹ نے اس دوران ان کے متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو منتخب کیا ہوا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے قومی انڈر 19 ٹیم کیلیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر ورلڈ کپ نوجوان پلیئرز کیلیے اپنے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں