انتخابی فہرستوں کی درستی جاری ہے سیکریٹری الیکشن کمیشن
ووٹوں کا اندراج، علاقے کی تبدیلی کا کام انتخابی شیڈول تک جاری رہیگا صحافیوں سے گفتگو
KARACHI:
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہاہے کہ انتخابی فہرستوںکی درستی کا عمل جاری ہے، نئے ووٹوںکا اندراج اورعلاقے کی تبدیلی کا کام انتخابی شیڈول کے اجرا تک جاری رہے گا۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی توسیع اور درستی کا کام ابھی بھی جاری ہے۔
ان انتخابی فہرستوں کو تمام اضلاع میں درستی کیلیے ارسال کیا گیا ہے، انتخابی فہرستوں میں نئے ووٹوں کے اندراج یا ووٹروں کی طرف سے اپنے ووٹ کی تبدیلی کا عمل نئے عام انتخابات کے شیڈول تک جاری رہے گا جس کے بعد ان اضافی ووٹروں کو فہرستوں کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ نئے ووٹوں کے اندراج کیلیے ووٹروں کی سہولت کیلیے فارم ویب سائٹ پر دیا گیا ہے، یہاں سے فارم ڈائون لوڈ کرکے ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔