شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے ایشا نور

دوستوں کی حوصلہ افزائی پر جدوجہد جاری رکھی،آج بطور ماڈل واداکارہ میگا پروجیکٹس کر رہی ہوں، اداکارہ


Qaiser Iftikhar December 20, 2017
پاکستان فلم انڈسٹری اچھے دور میں داخل ہوچکی،جس کی وجہ پڑھے لکھے لوگوں کاآنا ہے،انٹرویو۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

معروف ماڈل و اداکارہ ایشا نور نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔

ایشا نور کا کہنا تھا کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملا تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم دوستوں کی حوصلہ افزائی پر جدوجہد جاری رکھی جب کہ آج بطور ماڈل واداکارہ میگا پروجیکٹس کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے معیاری پروجیکٹس ہی کر رہی ہوں۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں کیونکہ میری کوشش ہے کہ پروڈیوسر سمیت کسی کو میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

ایشا نور نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے حالات اور ماحول اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی ۔ پاکستان فلم انڈسٹری اچھے دور میں داخل ہوچکی ہے جس کی ایک وجہ پڑھے لکھے لوگوں کا آگے آنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایشا نے کہا کہ میرے پاس کئی فلمی پروجیکٹس کی آفرز ہیں جس کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بالی وڈ میں کام کے حوالے سے ایشا نور نے کہا کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کسی فلم میں اسکرین شیئر کرنا چاہوں گی ۔بھارت کے علاوہ ہمیں دیگر ممالک کے ساتھ بھی جوائنٹ ایڈونچر کرنا چاہیے اس سے ہمارے فنکاروں اور تکنیک کاروں کے ساتھ فلم کی بڑی مارکیٹ مل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں