تیز سرد ہواؤں میں کمی سے سردی کا زور ٹوٹ گیا
منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 15.5 رہا،بارش کے بعد درجہ حرارت بڑھنا شروع، محکمہ موسمیات
شہر میں کئی روز سے جاری سردی کی شدت میں کمی آگئی جب کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق گزشتہ روز شہر میں ہونے والی بارشوں کے بعد درجہ حرارت گرنے کے بعد بڑھنا شروع ہوگیا۔ منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم آج بھی صبح کم سے کم اور دن بھر درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جب کہ شہر میں چلنے والی تندوتیز ہواوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر مطلع خشک جبکہ رات کے اوقات میں خنک رہنے کی توقع ہے۔