اسمبلی توڑیں پتہ چل جائیگا عوام کس کے ساتھ ہیں عمران خان

اگر نوازشریف نے عدلیہ مخالف جلوس نکالا تو دوسری طرف سے وہ عوام کو لے کر آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی


Numainda Express December 20, 2017
اگر نوازشریف نے عدلیہ مخالف جلوس نکالا تو دوسری طرف سے وہ عوام کو لے کر آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف میں ہمت ہے تو اپنے کٹھ پتلی وزیر اعظم کو اسمبلی توڑنے کا کہیں پھر دیکھتے ہیں عوام کس کا ساتھ دیتے ہیں۔

گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ اگر نوازشریف نے عدلیہ مخالف جلوس نکالا تو دوسری طرف سے وہ عوام کو لے کر آئیں گے۔

دریں اثنا عمران خان اور طاہر القادری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں طاہرالقادری نے تحریک قصاص کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا گیا ہے جبکہ عمران خان کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کیلئے حصول انصاف کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے عجلت میں ایک بھارتی خاتون سیاستدان کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کھری کھری سنادیں تاہم بعد میں پتہ چلا کہ بھارت میں ایسی کسی خاتون سیاستدان کا انتقال نہیں ہوا تو انھوں نے اپنی ٹویٹ واپس لے لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |