سپریم کورٹ میں ایک سال میں زیر التوا 7 ہزار مقدمات بڑھ گئے

گزشتہ 6 سال کے مقابلے میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد دگنی ہو گئی۔


Numainda Express December 20, 2017
تمام ہائیکورٹس میں زیر التوا مقدمات کی تعداد دسمبر 2017 تک 293316 تک پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.

نئے اعداد و شمارکے مطابق عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات میں ایک سال میں 7 ہزار مقدمات کا اضافہ ہوا۔ یکم دسمبر تک عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات 38200 ہو گئے، گزشتہ 6 سال کے مقابلے میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد دگنی ہو گئی، 2011 میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تقریباً 19 ہزار تھی، یکم نومبر2017 کو عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد قریباً31 ہزار ایک سو تھی۔

سپریم کورٹ نے نومبر 2016 سے دسمبر 2017 تک 15600 مقدمات نمٹائے تاہم سپریم کورٹ میں رواں سال نئے 22300 مقدمات کا اندراج ہوا۔ تمام ہائیکورٹس میں زیر التوا مقدمات کی تعداد دسمبر 2017 تک 293316 تک پہنچ گئی جبکہ ماتحت عدلیہ میں یکم دسمبر 2017 تک مقدمات کی تعداد 15لاکھ 41 ہزار سے تجاوزکر گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔